(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں دعویٰ کیا کہ وہ 30 ہزار کی لیڈ سے جیت رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق میں این اے 122 سے 30 ہزار کی لیڈ سے جیت رہا ہوں لیکن الیکشن کمیشن نے نتائج روک دئیے ہیں اور میڈیا بھی نہیں دکھا رہا، میرا مطالبہ ہے کہ مجھے منتخب قرار دیا جائے ورنہ میں قانونی کاروائی کا حق رکھتا ہوں۔
— Sardar Latif Khosa (@SMlatifkhosa) February 8, 2024