12     کرکٹرز کو مختلف لیگز کیلئے این او سی جاری 

12     کرکٹرز کو مختلف لیگز کیلئے این او سی جاری 

(ویب ڈیسک )   پی سی بی  نے 12 کرکٹرز کو مختلف لیگز کیلئے این او سی جاری کر دیے ہیں۔

کرکٹرز کو این او سی مختلف لیگز میں شرکت کے لیے جاری کیے گئے۔ این او سی حاصل کرنے والوں میں فخر زمان، حارث رؤف، محمد عامر،  محمد حارث، محمد حسنین اور  ابرار احمد شامل ہیں ۔اس کے علاوہ سلمان علی آغا، شاداب خان، شرجیل خان، صہیب مقصود، اسامہ میر اور زمان خان کو بھی این او سی  جاری کیا گیا ہے۔

ابرار احمد کو   ایم سی ایل  کے لیے 4 سے 28 جولائی تک، فخر زمان کو سی پی ایل کے لیے 29 اگست سے 6 اکتوبر تک جبکہ حارث رؤف کو ایم ایل سی، محمد حسنین کو لنکا پریمیئر لیگ کے لیے این او سی دیا گیا ہے۔

محمد عامر کو کاؤنٹی کرکٹ کے لیے 4 سے 20 جولائی این او سی ملا۔  محمد حارث کو لنکا پریمیئر جبکہ  سلمان علی آغااور شاداب خان کو ایل پی ایل کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔

شرجیل خان اور صہیب مقصود کو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز  کیلئے جبکہ  اسامہ میر کو دی ہنڈرڈ اور زمان خان کو ایم ایل سی کے لیے این او سی جاری ہوا ہے۔

Watch Live Public News