(ویب ڈیسک) این اے 185 سے پی ٹی آئی امیدوار زرتاج گل کو ایک ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ انہیں باہرنکال دیا گیا ہے اور رزلٹ نہیں دیا جارہا۔
ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ الیکشن کمیشن کے عملے نے اندر سے لائٹس آف کی ہوئی ہیں اور رزلٹ کے ڈبے دوسری جگہ لے کر جارہے ہیں،آراوز کا عملہ بھی ادھر ہی موجود ہے۔ زرتاج گل نے کہا انہیں رزلٹ نہیں دیا جارہا۔پولیس اہلکار بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، ویڈیو کو سینیئر صحافی صابرشاکر نے اپنے آفیشل ایکس اکاونٹ پر شیئر کیا ہے۔
زرتاج گُل بتارہی ہیں pic.twitter.com/ZLzseRLEWP
— Sabir Shakir (@ARYSabirShakir) February 9, 2024