سندھ کے علاقے گھوٹکی سے گیس کے نئے ذخائر دریافت

سندھ کے علاقے گھوٹکی سے گیس کے نئے ذخائر دریافت
ماڑی پیٹرولیم کمپنی نے سندھ کے علاقے گھوٹکی سے گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مقامی وسائل سے توانائی کی کمی کو کم کرنے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، ملک میں قدرتی گیس کے شعبے سے نئی دریافت ہوئی ہے۔ سندھ میں ماڑی غازیج-1 میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا ہے۔ماڑی پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ دریافت ضلع گھوٹکی، سندھ میں واقع ماڑی ڈی بلاک میں ہوئی ہے،ذخائر میں گیس کے بہاؤ کی شرح 5.1 ملین معیاری کیوبک فٹ ہے۔ ماڑی پیٹرولیم کمپنی کے مطابق ماڑی غازیج پر1,015 میٹر کی گہرائی تک ڈرلنگ کی گئی، نئی دریافت سے ملک کے ہائیڈرو کاربن ذخائر کی بنیاد میں اضافہ ہوگا۔ خیال رہے کہ ماڑی غازیج-1 کی تلاش کے لئے کنویں پر 24 نومبر 2022 کو کام کا آغاز کیا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گھوٹکی میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہو چکے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔