پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 9جولائی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 9جولائی 2021
وزیرِاعظم عمران خان سے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن کی ملاقات، ای الیون2 میں لڑکا لڑکی کی جنسی ہراسگی اور حبسِ بےجا میں رکھنے کے واقعہ پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا، آئی جی نے کہا ملزمان کو کڑی سزا دلانے کےلیے وہ خود کیس کی نگرانی کررہے ہیں، شواہد اکٹھے کرنے کےلئے تمام سائینٹفک وسائل برؤے کار لائے جارہے ہیں۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں لڑکی اور لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنانے کا معاملہ، عدالت نے مرکزی ملزم عثمان مرزا، حافظ عطاء الرحمن اور فرحان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، تشدد کیس میں پولیس نے متاثرہ نوجوان لڑکی اور لڑکے کے بیانات ریکارڈ کرلیے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی لڑکا شادی کرچکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے لیے گہما گہمی جاری، بلاول بھٹواسلام گڑھ میں کارکنوں سےخطاب کریں گے، مریم نوازپٹہکہ اورجوراکےمقام پرجلسوں سےخطاب کریں گی. ورکرز دھوپ میں کھڑے تھے، مریم اورنگزیب انجوائے کررہی تھیں، وزیراعلیٰ کےپی محمود خان ن لیگی قیادت پر برس پڑے، کہا شہبازشریف کو کہتے ہوئے سنا تھا وہ خیبرپختون خوا کو خود ٹھیک کریں گے، شوباز شریف نے پنجاب کا بھی بیڑہ غرق کردیا، مولانا صاحب مدرسے کے بچوں کو پنڈال میں بٹھاتے ہیں، عمران خان نے سوات اور مالاکنڈ کو وزیراعلیٰ دیا، 2023 میں پورے پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔