مادرملت فاطمہ جناح کو دنیا سے رخصت ہوئے 56 سال بیت گئے

مادرملت فاطمہ جناح کو دنیا سے رخصت ہوئے 56 سال بیت گئے
لاہور: بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی بہن اور مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو دنیا سے رخصت ہوئے 56 سال بیت گئے۔ مادر ملت 31 جولائی 1893 ء کو شہر قائد میں پیدا ہوئیں، اس وقت قائد اعظم لندن میں تعلیم حاصل کر رہے تھے، جب فاطمہ جناح کی عمر 2برس ہوئی تو آپ کی والدہ محترمہ کا انتقال ہو گیا۔17 اپریل 1902 ء کو آپ کے والد کا بھی انتقال ہو گیا تو بڑے بھائی محمد علی جناح نے گھر کی تمام ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ آپ نےمیٹرک کے بعد1913 میں سینئر کیمرج کا امتحان پاس کیا، 1919 ء میں کلکتہ میں ڈاکٹر احمد ڈینٹل کالج میں داخلہ لیا اور 1922 ء میں ڈگری حاصل کی اور ممبئی میں پریکٹس شروع کر دی تھی ، قائد اعظم کی شریک حیات کی وفات کے بعد20 فروری 1929 ء کو فاطمہ جناح اپنا کلینک چھوڑ کران کے گھر میں منتقل ہو گئیں۔ قائد اعظم محمد علی جناح کے گھر منتقل ہونے کے بعد انہوں نے تحریک آزادی کو اپنا مشن بنایا۔ قائد اعظم نے خود اعتراف کیا کہ میں کوئی بھی سیاسی حتمی فیصلہ اپنی بہن فاطمہ جناح کے مشورے کے بغیر نہیں کرتا۔ قائد اعظم کے بعد اگر کسی ایسی شخصیت کا ذکر مقصود ہو جس کی عدم موجودگی میں پاکستان کا قیام ناممکن ہو تو پھر فاطمہ جناح کا ہی نام آئے گا، فاطمہ جناح نے قائد اعظم کے ساتھ اپنی طویل رفاقت میں خلوص، برادرانہ محبت، تیمارداری، نگرانی، اور مشاورت کا حق ادا کیا۔ بھائی کے ساتھ یہ تعلق آپ کا ان کی وفات 11 ستمبر 1948 ء تک جاری رہا تھا۔ فاطمہ جناح 9 جولائی 1967 ء کو اس دار فانی سے کوچ کر گئیں۔ آپ کا مزار قائد اعظم کے مزار کے احاطے میں ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔