مسافروں کے سامان میں خیانت، پی آئی اے کنٹری مینیجر بحرین میں گرفتار

مسافروں کے سامان میں خیانت، پی آئی اے کنٹری مینیجر بحرین میں گرفتار
کیپشن: PIA Country Manager Arrested in Passenger Baggage Cheating in Bahrain

ویب ڈیسک: بحرین میں مسافروں کے سامان میں خیانت کے الزام میں پی آئی اے کے کنٹری مینیجر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائنز پی آئی اے کے بحرین میں تعینات کنٹری مینیجر کو مسافروں کے سامان میں خیانت کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کنٹری مینیجر کو بحرینی حکام نے گرفتار کیا۔

رپورٹ کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ کنٹری منیجر  پر مسافروں کا سامان ائیرپورٹ سے اپنے آفس لے جانےکا الزام ہے۔ قومی ائیر لائن  نے مذکورہ  افسر کی قانونی مدد کے لیے پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کر لیا ہے۔ سفارت خانے سے خدمات حاصل کرلی گئیں۔

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ پاکستانی سفارت خانے سے رابطے میں ہے، عدالت میں پیشی کے موقع پر اعلیٰ افسران کوکیس میں دفاع کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ بحرین ائیر پورٹ پر دفتر نہیں، اس لیے مسافروں کا رہ جانے والا سامان بحرین کے مرکزی دفتر روانہ کیاجاتا تھا۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ مرکزی دفتر سے مسافروں سے رابطہ کرکے سامان ان تک پہنچا دیا جاتا تھا۔ بحرینی سکیورٹی حکام نے ائیرپورٹ سے سامان کی منتقلی خیانت قرار دیتے ہوئے کارروائی کی ہے۔ بحرین میں پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ غلط فہمی پر مبنی ہے۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ضابطےکی خلاف ورزی ہوسکتا ہے مگر مجرمانہ فعل نہیں ہے۔واضح رہے کہ بحرینی حکام کی جانب سے کنٹری منیجر کے خلاف کارروائی  کے واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

Watch Live Public News