ویب ڈیسک: (علی زیدی) فرانس میں ایک دکان کے مالک نے الزام عائد کیا ہے کہ مشہور گلوکارہ ایلٹن جان نے ان کی دکان کے اندر ایک پلاسٹک کی بوتل میں پیشاب کیا اور سیکیورٹی کو کہا کہ فرش کو صاف کرے۔
تفصیلات کے مطابق فرانس میں ایک دکان کے مالک نے ایلٹن جان پر اسٹور کے اندر پلاسٹک کی بوتل میں پیشاب کرنے کا الزام لگایا ہے۔ TMZ کی ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایلٹن فرانس میں جوتے کی دکان میں خریداری کے لیے داخل ہوا۔ جہاں انہیں عوامی بیت الخلاء کی تلاش تھی۔
تاہم بیت الخلاء نہ ملنے پر انہوں نے پلاسٹک کی بوتل میں ہی پیشاب کردیا۔ صرف یہی نہیں بلکہ سیکیورٹی اسٹاف کو گندگی صاف کرنے کی ہدایت بھی کی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایلٹن جان نے اسنیکر اسٹور میں دریافت کیا کہ کیا کوئی عوامی بیت الخلاء ہے جہاں وہ رفح حاجت کرسکیں؟ دکان کے مالک نے بتایا کہ "جب ایلٹن کو بتایا گیا کہ آس پاس کوئی بیت الخلا نہیں ہے، گلوکار نے اپنی سیکیورٹی سے ایک بوتل مانگی اور دوسرے خریداروں سے چند قدم دور جاکر اس میں پیشاب کرنے لگا۔
صرف یہی نہیں ایلٹن نے اپنی سیکیورٹی کو ہدایت کی کہ وہ پلاسٹک کی بوتل میں پیشاب کرنے کے بعد گندگی کو صاف کردے۔ اس واقعے نے دکان کے مالک کو "حیران اور مایوس" کر دیا۔ دکان کے مالک نے اسے پہچانا نہیں تھا تاہم پوچھنے پر گلوکار نے بتایا کہ وہ ایلٹن جان ہیں۔
ایلٹن جان کون ہیں؟
ایلٹن کا شمار دنیا کے مشہور گلوکاروں میں ہوتا ہے۔ وہ اب تک کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے سولو فنکاروں میں سے ایک ہیں اور ان کے پاس اعزاز ہے کہ ان کے سولو گانوں کے سب سے زیادہ ریکارڈز فروخت کیے جاچکے ہیں۔ 1997 میں ان کے گانے کینڈل ان دی ونڈ کی 33 ملین کاپیاں فروخت ہوئیں۔
دی گڈبائے ییلو برک روڈ گانے والے گلوکار نے رواں سال کے آغاز پر EGOT کا درجہ حاصل کیا اور اس طرح وہ فنکاروں کے خصوصی کلب میں شامل ہوگئے۔ جنہوں نے اپنے کام کیلئے کم از کم ایک ایمی، ایک گریمی،ایک آسکر اور ایک ٹونی ایوارڈ جیتا ہو۔