شمالی وزیر ستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،  2 دہشتگرد ہلاک، کیپٹن اسامہ شہید

شمالی وزیر ستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،  2 دہشتگرد ہلاک، کیپٹن اسامہ شہید

(ویب ڈیسک ) شمالی وزیر ستان میں   سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں    2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ   کیپٹن اسامہ نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  دہشت گردوں سے مقابلے میں کیپٹن اسامہ بن ارشد نے جام شہادت نوش  کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق  علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے  کلئیرنس آپریشن  جاری ہے ، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا شہید کیپٹن اسامہ کو خراج عقیدت: 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئےشہید ہونے والے کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد  کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

محسن نقوی نے کہا کہ   شہید کیپٹن محمد اسامہ نے بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جان وطن پر نچھاور کی۔شہید کیپٹن محمد اسامہ نے جان دے کر دہشتگردوں کے کو جہنم واصل کیا اور مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ شہید کیپٹن محمد اسامہ جیسے بہادر بیٹے پاکستان کا فخر ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم  اپنے بہادر سپوت کیپٹن محمد اسامہ کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔سکیورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  شہید کیپٹن محمد اسامہ کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

Watch Live Public News