ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے بھارت چھوڑ کر لندن منتقل ہونے کی خبروں کے بعد انوشکا کی انسٹاگرام پر پوسٹ کردہ اسٹوری وائرل ہورہی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی اور انوشکا شرما بچوں کے ساتھ مستقل طور پر لندن منتقل ہورہے ہیں، اس کے بعد انوشکا سوشل میڈیا سے غائب تھیں جنہوں نے اب ایک اسٹوری پوسٹ کی ہے۔
اداکارہ کی انسٹاگرام اسٹوری دراصل پھلوں کی تصویر ہے جس میں بیریز، چیریز اور اسٹرابیریز کی تصویر ہے، ساتھ دل والا ایموجی بھی بنایا ہے۔
انوشکا شرما کی یہ پوسٹ ایک مداح کی جانب سے ویرات کوہلی کی لندن ائیرپورٹ سے شیئر کی گئی تصویر کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی, ویرات کوہلی اپنی ٹیم کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیریز میں کامیابی کے بعد لندن پہنچے تھے جس کے بعد جب ٹیم بھارت پہنچی تو جشن منایا گیا۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ بارباڈوس میں بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار فتح دلوانے والے سپر اسٹار ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنے دونوں بچوں کے ساتھ مستقل طور پر ممبئی سے لندن منتقل ہونے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔