دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے تین طالب علم ڈوب گئے

دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے تین طالب علم ڈوب گئے

میانوالی ( پبلک نیوز) دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے تین طالب علم ڈوب گئے۔ مقامی افراد نے دو طالب علموں کو بچا لیا۔

تفصیلات کے مطابق تین نوجوان طالب علم اس وقت ڈوب گئے جب وہ لاری اڈا کے قریب دریائے سندھ میں گرمی سے بچنے اور کھلے پانی کا لطف لینے کی غرض سے نہا رہے تھے۔ طلبہ کے ڈوبنے وہاں قریب موجود مقامی افراد نے دو طالب علموں کو بچا لیا جبکہ تیسرے طالب علم ثاقب کی تلاش جاری ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ تینوں طالب علم کالج سے چھٹی ہونے پر دریائے سندھ میں نہانے کے لیے گئے تھے۔ دریا سندھ پر نہانا ان کو مہنگا پڑ گیا۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔