ویب ڈیسک:محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے جبکہ کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب کراچی میں 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 29.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 22 سے 24 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، جن میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔