کیا ڈونلڈ ٹرمپ بھی پاک بھارت میچ دیکھنے آئیں گے؟

کیا ڈونلڈ ٹرمپ بھی پاک بھارت میچ دیکھنے آئیں گے؟
کیپشن: کیا ڈونلڈ ٹرمپ بھی پاک بھارت میچ دیکھنے آئیں گے؟

ویب ڈیسک:  امریکا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران آج پاک بھارت میچ میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دلچسپی ظاہر کی ہے، اور ان کی اسٹیڈیم آمد متوقع ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے میں سابق صدر ٹرمپ کی آمد کے پیش نظر نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں صدارتی سیکیورٹی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

منتظمین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے کی دعوت دی تھی، جو ٹرمپ نے قبول کر لی، ٹرمپ کھیلوں کے پرستار ہیں اور ریسلنگ مقابلوں میں اکثر شرکت کرتے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی متوقع آمد پر صدارتی سیکیورٹی بھی اسٹیڈیم میں موجود ہوگی۔

کاؤنٹی کے پولیس کمشنر پیٹرک رائیڈر نے میڈیا کو بتایا کہ پاک بھارت میچ کے دوران نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ، فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن اور کئی دیگر ایجنسیاں کسی بھی سیکیورٹی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہوں گی۔