بابر اعظم کو آؤٹ کرنے کیلئے بھارتیوں کا نعرہ تیار

بابر اعظم کو آؤٹ کرنے کیلئے بھارتیوں کا نعرہ تیار
کیپشن: بابر اعظم کو آؤٹ کرنے کیلئے بھارتیوں کا نعرہ تیار

ویب ڈیسک: پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی شائقین نے بابر اعظم کو آؤٹ کرنے کیلئے نعرہ تیارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت میچ میں ہمیشہ ہی مداحوں کی جانب سے کچھ منفرد دیکھنے کو ملتا ہے اور اس مرتبہ بھی ایسا ہی ہوا ہے۔بھارتی مداحوں نے پاکستان کے خلاف میچ سے قبل کپتان بابر اعظم کے لیے ایک نعرہ تیار کیا ہے جس پر بھارتی وکٹ کیپر بیٹر نے بھی اپنا ردعمل دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مداحوں نے نعرہ تیار کیا ہے کہ تیل لگاؤ ڈابر کا، وکٹ لو بابر کا‘۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس جملے پر بھارتی وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے رشبھ پنت نے کہا کہ پاک بھارت میچز میں دونوں ممالک کے جذبات بہت زیادہ دیکھنے میں آتے ہیں۔

انہوں نے اس جملے پر مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ مقابلے کو مزید دلچسپ بناتا ہے۔