پاک بھارت میچ: 10 سیکنڈ کے اشتہار کا ریٹ 48 ہزار ڈالر

پاک بھارت میچ: 10 سینکڈ کے اشتہار کا ریٹ 48 ہزار ڈالر
کیپشن: India-Pakistan match: 10 seconds advertisement rate is 48 thousand dollars

ویب ڈیسک: ٹی 20ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی پہلے میچ میں امریکا کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت کے خلاف اتوار کے میچ کی کشش برقرار ہے۔ 

مقابلے کے دوران بڑے برانڈز کی جانب سے اشتہارات کی بکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اشتہار کا فی 10سیکنڈ ریٹ 48ہزار ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ جو کہ پاکستانی کرنسی کے حساب سے 1 کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد بنتا ہے۔