پاک بھارت ٹاکرا،وکٹ کے حوالےسےاہم خبر

پاک بھارت ٹاکرا،وکٹ کے حوالےسےاہم خبر
کیپشن: پاک بھارت ٹاکرا،وکٹ کے حوالےسےاہم خبر

ویب ڈیسک: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ میں وکٹ کا برتاؤ کیسا ہوگا، ماہرین نے نظریں جمالیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت آج نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آرہے ہیں۔

نیویارک کے اسٹیڈیم میں اب تک ورلڈکپ کے ہوئے میچز میں وکٹ توقعات کے مطابق دکھائی نہیں دی ، آئی سی سی بھی وکٹ کے معیار پر مطمئن نہیں ، وکٹ کی درستی کے لیے کام شروع کردیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہےکہ نساؤ اسٹیڈیم کی وکٹ میں وہ تسلسل نہیں دکھا جس کی سب کو توقع تھی، تاہم بقیہ میچوں کے لیے وکٹ کی کوالٹی بہتر کرنے کے لیے بہترین ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں امریکا کے ہاتھوں سپر اوور میں اپ سیٹ شکست ہوئی تھی جبکہ بھارت نے اپنے پہلے میچ میں آئر لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرایا تھا۔