T20 ورلڈکپ؛پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست

T20 ورلڈکپ؛پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست
کیپشن: Pak vs India
سورس: facebook

(ویب ڈیسک)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت نے پاکستان کو بدترین شکست سے دوچار کردیا، 119 رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم  کی بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی اور  پوری ٹیم 113 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں گروپ اے کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 120 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان ٹیم بھارت کی جانب سے آسان ہدف کے تعاقب میں بھی ناکام رہی اور 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بناسکی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگز کا آغاز بابر اعظم اور محمدف رضوان نے کیا، پاکستان کی پہلی وکٹ 26 رنز پر گر گئی، بابراعظم 13 رنز بنانے کے بعد جسپریت بمراہ کی گیند پر سلپ پر کھڑے فیلڈر کو کیچ تھما گئے۔

57 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کو دوسرا نقصان عثمان خان کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 13 رنز بناکر اکشر پٹیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 73 رنز پر گری جب فخر زمان بھی 13 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ انکے بعد بیٹنگ کیلئے آنیوالے شاداب خان صرف 4 رنز ہی بناسکے اور پانڈیا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

بھارت کے صرف تین کھلاڑی ہی ڈبل فگرز میں داخل ہوئے جن میں رشب پنت نے 42، اکشر پٹیل نے 20 اور کپتان روہت شرما نے 13 رنز بنائے۔حارث رؤف اور نسیم شاہ نے 3، 3، محمد عامر نے 2 اور شاہین آفریدی نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Watch Live Public News