گوجرانوالہ: سینکڑوں مشتعل افراد نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر پر دھاوا بول دیا جس سے دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 6 زخمی بھی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے باہر احتجاج کے دوران سیکیورٹی عملہ اور مظاہرین آپس میں الجھ پڑے۔ سکیورٹی عملے و مظاہرین نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال بھی کیا جس سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے سیکورٹی عملہ اور مقامی افراد کی لڑائی کے زخمی افراد کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں پر دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔