جی سی یونیورسٹی میں 2 طلباء گروپوں میں تصادم، 2طالبعلم زخمی

جی سی یونیورسٹی میں 2 طلباء گروپوں میں تصادم، 2طالبعلم زخمی
کیپشن: Clash between 2 student groups in GC University, 2 students injured

پبلک نیوز: جی سی یونیورسٹی میں 2 طلبا گروپوں میں جھگڑا ہونے کی اطلاعات ہیں۔جس کے نتیجہ میں 2 طالبعلم زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جھگڑا کیفے ٹیریا پر ہوا۔ جہاں طلبا ایک دوسرے پر تشدد کرتے رہے جبکہ گارڈز کھڑے تماشہ دیکھتے رہے۔

جی سی یونیورسٹی میں جھگڑے کے بعد یونیورسٹی کے تمام گیٹ بند کر دیے گئے۔ جس کی وجہ سے طالبات کو یونیورسٹی سے لینے آئے والدین بھی پریشان کا شکار رہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ طالبات کو بھی یونیورسٹی سے باہر نہیں آنے دیا جا رہا۔

Watch Live Public News