ویب ڈیسک: بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ میں صف اول کے اداکار رنبیر کپور کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔معروف فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکار کی والدہ نیتو کپور نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے میں رنبیر کپور کی والدہ نے بتایا ہے کہ وہ کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ بیٹے کی تصویر کے ساتھ موجود کیپشن میں لکھا ہے کہ رنبیر کپور نے خود کو گھر پہ ہی کورنٹائن کر لیا ہے۔ احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ دوائیاں بھی استعمال کر رہے ہیں۔انھوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں رنبیر کے مداحوں کا نیک تمنائوں اور دعائوں پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔