ویب ڈیسک:الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے صدارتی انتخاب کا حتمی نتیجہ جاری کردیا۔
ای سی پی کے مطابق آصف علی زرداری 411 ووٹ حاصل کر کے صدر مملکت منتخب ہوگئے، ان کے مقابلے میں محمود خان اچکزئی نے 181 ووٹ حاصل کیے، اس وقت الیکٹورل کالج میں 1185 نشستیں ہیں جن میں سے 92 نشستیں خالی ہیں۔
صدارتی انتخاب میں 1093 ووٹرز نے حصہ لینا تھا، انتخاب میں 1044 ممبران نے اپنا ووٹ ڈالا، 1035 ووٹ درست قرار پائے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سرکاری نتیجہ فارم 7 پرتیار کرکے وفاقی حکومت کو کل ارسال کردیاجائےگا اور حکومت کو کل باضابطہ نوٹی فکیشن کےلیے سرکاری نتائج ارسال کردیے جائیں گے۔