ویب ڈیسک: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 252 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے، میچ کے دوران نیوزی لینڈ کےگلین فلپس نے ایک بار پھر شائقین خاص کر بھارتیوں کو حیران کردیا۔
نیوزی لینڈ کےگلین فلپس نے بھارتی بلے باز شبمن گل کا ایسا کیچ تھاما جس کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا تھا، 18.4 اوورز میں شبمن گل نے شارٹ لگائی گیند ہوا میں اڑتی ہوئی باؤنڈی کی جانب جاری تھی مگر اگلے ہی لمحے گلین فلپس نے ’ اسپائیڈر مین‘ جیسی تیزی دیکھاتے ہوئے کیچ تھام لیا۔
فلپس کےا س کیچ پر کرکٹ شائقین سمیت بھارتی فینز دنگ رہ گئےخود شبمن گل بھی ورطہ حیرت میں مبتلا نظر آئے، کیچ کے بعد فلپس مسکرائے اُن کے اس انداز نے لمحے کو مزید دلچسپ بنا دیا۔
قبل ازیں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اے کے آخری میچ میں فلپس نے کوہلی کا شاندار کیچ کیا تھا پر کوہلی بھی حیران نظر آئے جبکہ شوہر کے آؤٹ ہونے پر گراؤنڈ میں موجود انوشکا شرما نے بھی سرپر ہاتھ رکھ کر حیرانی کا اظہار کیا تھا۔
