ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی نئی ٹیم حیدرآباد کنگزمین کو بڑا تقویت مل گئی، جب آسٹریلوی اسٹار آل راؤنڈر گلین میکسویل پاکستان پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن میں شامل حیدرآباد کنگزمین کو میکسویل کی آمد کا بے صبری سے انتظار تھا، جو آج صبح کراچی پہنچ کر ٹیم کو جوائن کر چکے ہیں۔ اس بات کی تصدیق ٹیم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے بھی کی گئی ہے۔
حیدرآباد کنگزمین اب تک ایونٹ میں 4 میچز کھیل چکی ہے، تاہم ٹیم ابھی تک اپنی پہلی فتح حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔
ماہرین کے مطابق جارح مزاج بیٹنگ اور کارآمد آل راؤنڈ کارکردگی کے حامل گلین میکسویل کی شمولیت ٹیم کے لیے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہو سکتی ہے اور وہ حیدرآباد کنگزمین کی جیت کی امیدوں کو تقویت دے سکتے ہیں۔