پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ نے حیدر آباد کنگز مین کو 8 وکٹ سے ہر ا دیا

پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ نے حیدر آباد کنگز مین کو 8 وکٹ سے ہر ا دیا

(ویب ڈیسک)پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے 36 ویں میچ میں  اسلام آباد یونائیٹڈ نے حیدر آباد کنگز مین کو 8 وکٹ سے ہر ا دیا .

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلےجانے والے  میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے   حیدرآباد کنگزمین کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔حیدرآباد کنگزمین 16 اوورز میں  80 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 81 رنز کا ہدف دیا۔

خیال رہے کہ یہ  حیدر آباد کنگزمین کے ڈیبیو سیزن کا اب تک کا بدترین اسکور بن گیا۔ اس سے قبل ان کا کم ترین اسکور 130 تھا جو لاہور قلندرز کے خلاف کیا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے رچرڈ گلیسن، شاداب خان اور عماد وسیم نے3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

81رنز کا ہدف   اسلام آباد یونائیٹڈ نے 6.4 اوور میں پورا کر لیا۔ہدف کا تعاقب میں اوپنر ڈیون کونوے 0 پر آؤٹ ہوئے ، محسن ریاض ک نے42 رنز بنائے۔سمیر منہاس 27 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ کپتان شاداب خان نے 4 رنز بنائے۔

حیدر آباد کنگزمین کی جانب سے محمد علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Watch Live Public News