بھارت تیسری مرتبہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بن گیا

بھارت تیسری مرتبہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بن گیا

ویب ڈیسک: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کے جیت کیلے 252 رنز کا ہدف دیا تھا، بھارت نے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچیل سینٹنر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور   نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز اسکور کیے، بھارت نے 49 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

یاد رہے کہ یہ بھارت کا پانچواں جبکہ نیوزی لینڈ کا تیسرا چیمپئنز ٹرافی کا فائنل تھا۔

نیوزی لینڈ نے2000 میں چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو شکست دی تھی، 2002 میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اور سری لنکا کو مشترکہ چیمپئن قرار دیا گیا تھا جس کے بعد بھارت نے 2013 میں انگلینڈ کو شکست دے کریہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ 2017 میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں 180 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔