بے قابو چینی راکٹ زمین پر گر گیا

بے قابو چینی راکٹ زمین پر گر گیا

بیجنگ(ویب ڈیسک) چین کا ایک راکٹ خلا میں بے قابو ہو گیا تھا جس کے بارے میں کافی ساری پیش گوئیاں کی جا رہی تھیں، کوئی کہتا تھا یہاں گرے گا، کسی کا کہنا تھا کہ فلاں جگہ گرے گا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بے قابو چینی راکٹ مالدیپ کے قریب بحر ہند میں گر گیا۔ چینی میڈیا کے مطابق چین کا 21 ٹن وزنی راکٹ کا ملبہ بحرہند میں مالدیپ کے قریب گر گیا ہے۔ راکٹ کا کافی ملبہ فضا میں ہی جل گیا تھا۔ تاحال کسی بڑی تباہی یا جانی مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں.

اس سے قبل چینی حکومت نے امید بندھائی تھی کہ اس راکٹ سے کسی بھی طرح کے نقصان کا خطرہ کم ہے۔ چین کی وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گرتے ہی یہ راکٹ خاکستر بن جائے گا۔ لہذا اس سے نقصان کا خدشہ نہ ہونے کے برابر ہے۔خیال رہے کہ چین کا لونگ مارچ فائیو بی راکٹ کو گزشتہ ماہ 29 اپریل کو زمینی مدار میں بھجوایا گیا تھا۔ راکٹ کا ایک ٹکڑا بے قابو ہو گیا ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔