بچی کو اغوا کر کے ماں بنا دیا ٗسات سال بعد بازیاب

بچی کو اغوا کر کے ماں بنا دیا ٗسات سال بعد بازیاب
سرگودھا ( پبلک نیوز) سات سال قبل ا غوا کی جانیوالی سات سالہ بچی بازیاب کروا لی گئی لیکن اب اس سات سالہ بچی کی عمر چودہ برس ہو چکی ہے اور اس کی گود میں ایک بچہ بھی ہے۔جبکہ اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان احمد اور شعیب کو گرفتار کر لیا گیا مگر دیگر 2 بوڑھے ملزمان وفات پا چکے ہیں۔تفصیلات گزشتہ سات سال قبل بیس مئی کو 7 سالہ ام کلثوم اپنے بھائی کے ساتھ گھر کی قریبی دکان پر خریداری کیلئے گئی جہاں سے ایک بوڑھے شخص نے اغوا کر لیا اور اینٹوں کے ایک بھٹے پر لے گیا جہاں پر اس کو ملا کر کل چار لوگوں نے کئی سال تک بچی سے زیادتی کی ۔ایک شخص نے بچی کیساتھ فرضی نکاح بھی کر لیا اور تیرہ سال کی عمر نے اس بچی نے ایک ننھی جان کو بھی جنم لیا ٗ پولیس نے کئی سال بعد جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بچی کو بازیاب کرایا تو اس وقت تک دو ملزمان وفات پا چکے تھے مگر دو کو گرفتار کر لیا ٗ بچی کے لواحقین نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

Watch Live Public News