لاڑکانہ ( پبلک نیوز) دو ہفتے قبل اللہ آباد تھانہ کی حدود میں فائرنگ کر کے قتل کئے گئے پرائمری ٹیچر قتل کیس کا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
اے ایس پی احمد فیصل چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بلائنڈ مرڈر کیس کو پولیس ٹیکنیکس سے ٹریس کیا گیا۔ مقتول کو قتل کرنے والا شخص کبھی لاڑکانہ نہیں آیا تھا پہلی بار یہاں آیا رکا اور واردات کی۔ مخفی اطلاع پر شہر کی ممتاز کالونی کے گھر میں چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کیا ہے۔
احمد فیصل چودھری کے مطابق ملزم نے ذاتی مسائل کی بنیاد پر ٹیچر کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ قتل کی وجوہات کیا ہیں کس کے کہنے پر قتل ہوا تحقیقات کر رہے ہیں۔ ملزم کو مقامی عدالت میں پیش کر کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ مقتول پرائمری ٹیچر ہاشم کنبھر کو اینٹوں کے بھٹے پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔