جناح  ہاؤس  حملہ کیس: اے ٹی سی نے 3 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی

جناح  ہاؤس  حملہ کیس: اے ٹی سی نے 3 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی

(ویب ڈیسک ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس کے 3 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق  انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا۔پراسیکیوٹر عبد الجبار ڈوگر نے ملزمان کیخلاف دلائل دیئے ۔فاضل جج   نے پراسیکیوٹر عبد الجبار ڈوگر کے دلائل سے اتفاق کیا ۔

عدالت نے ملزم رضا علی،بلال وجاہت اورخضر حیات کی درخواست ضمانت خارج  کی۔

دوران دلائل پراسیکیوٹر نے کہا کہ  ملزم خضر حیات نے ڈی آئی جی علی ناصر رضوی کو زخمی کیا تھا  ،  بلال  وجاہت نے جناح ہاؤس کتابیں اور پینٹنگز  چوری کی تھیں۔ ملزم علی رضا نے ایک پولیس انسپکٹر کو زخمی کیا تھا۔

عدالت نے ملک احسن عمران سمیت  سات ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔

Watch Live Public News