'نسل کشی' پر اسرائیل کے خلاف انٹرنیشنل کریمینل کورٹ میں مقدمہ دائر

'نسل کشی' پر اسرائیل کے خلاف انٹرنیشنل کریمینل کورٹ میں مقدمہ دائر
ہیگ: 'نسل کشی' پر اسرائیل کے خلاف انٹرنیشنل کریمینل کورٹ ( آئی سی سی ) میں مقدمہ دائر کردیا گیا۔ بین الاقوامی فوجداری عدالت ( آئی سی سی) میں ایک نیا مقدمہ دائر کیا گیا ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کا طرز عمل جنگی جرائم کے مترادف ہے۔ تین فلسطینی گروپ آئی سی سی پر زور دے رہے ہیں کہ وہ نسل کشی اور نسلی امتیاز کو شامل کرنے کے لیے اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرے۔ اس میں اعلیٰ اسرائیلی حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب غزہ میں ایک ماہ سے جاری جنگ کے دوران اسرائیل کے خلاف کوئی فائل آئی سی سی کے پاس لائی گئی ہو۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔