ورلڈکپ کے 41 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو با آسانی5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان آج میچ بنگلورو میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کا 172 رنز کا ہدف با آسانی 23.2 اوورز میں پورا کر کے 2 اہم پوائنٹس حاصل کرلیے اور سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کرلی ہے۔ سری لنکا کی جانب سے کوشل پریرا 51 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ دھننجایا ڈی سلوا 19اور انجیلو میتھیوز نے 16 رنز بنائے جبکہ اسالنکا 8 ، چامیکا کارونارتنے اور کوشل مینڈس نے 6 ،6 رنز اسکور کیے۔ پاتھم نسانکا 2 ، دشمنتھا چمیرا اور سدیرا سمارا وکرما 1،1رن بناسکے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹرینٹ بولٹ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، لوکی فیرگوسن،مچل سینٹنر اور راچن رویندرا نے2 ،2وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹم ساؤتھی نے 1 وکٹ لی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کونوے 45 ، ڈیرل مچل43 ، رچن رویندرا 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان کین ولیمسن 14اور مارک چیپمین 4 رنز بناسکے جبکہ گلین فلپس 17 اور ٹام لیتھم 2 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔