وزیراعلیٰ پنجاب کا رحمت اللعالمینؐ سکالرشپ میں اضافے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا رحمت اللعالمینؐ سکالرشپ میں اضافے کا اعلان
لاہور ( پبلک نیوز) عشرہ شان رحمت اللعالمین، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا رحمت اللعالمینؐ سکالرشپ میں اضافے کا اعلان۔ ذہین ونادار طلبا و طالبات کی مالی معاونت کے لئے رحمت اللعالمین سکالرشپ کے تحت گزشتہ برس 50کروڑروپے رکھے گئے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ روا ں برس رحمت اللعالمین سکالرشپ کو بڑھا کر ایک ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ 10574 ذہین اورنادار طلباوطالبات کو رحمت اللعالمینؐ سکالر شپ دیئے جاچکے ہیں۔ پیف کے تحت 677 مزید رحمت اللعالمینؐ سکالرشپ دیئے جائیں گے۔ بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور،غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد،یونیورسٹی آف چکوال اور اوکاڑہ یونیورسٹی میں سیرت چیئر قائم ہوچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیرت چیئر کے تحت محققین کو ریسرچ کے لئے معاونت فراہم کی جائے گی۔ پنجاب کے 36اضلاع میں عشرہ شان رحمت اللعالمین کے تحت تقریبات جاری ہیں۔ عشرہ شان رحمت اللعالمین منا کر دنیا کو پیغام دیں گے حضرت محمدؐ کی عظمت انسانی سوچ اورخیال سے بالاتر ہے۔ حضرت محمدخاتم الالنبینؐ ہیں اور آپؐ کی شان پر دنیا جہان قربان۔ رحمت اللعالمینؐ کی شان بیان کرنا ہمارے ایمان کاحصہ ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔