راوی سٹی: اس مٹی کو وزیراعظم نے ہاتھ لگایا، یہ سونا بنے گی

راوی سٹی: اس مٹی کو وزیراعظم نے ہاتھ لگایا، یہ سونا بنے گی
پبلک نیوز : معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ راوی سٹی ایک نیا شہر بننے جا رہا ہے۔ سی بی ڈی ملکی تاریخ کا پہلا پراجیکٹ ہے۔ سی بی ڈی عوام کی خدمت کے لیے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں سی بی ڈی سے متعلق بہترین کام کیا۔ وزیراعظم ہر ہفتے تعمیراتی شعبے کے حوالے سے اجلاس بلاتے ہیں۔ 5 پلاٹس کی جو نیلامی ہوئی اس میں بہترین آمد ن ہوئی۔ راوی ہاؤسنگ منصوبہ عوامی مفاد کا منصوبہ ہے۔ ماضی میں کبھی کسی لینڈ کی نیلامی 10 کروڑ سے نہیں بڑھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پراجیکٹ سے21 اعشاریہ58 کی آمدن ہوئی ہے۔ اس مٹی کو وزیراعظم نے ہاتھ لگایا ہے یہ سونے میں تبدیل ہوگی۔ ترکی کی بڑی تعمیراتی کمپنی اس منصوبے میں حصہ لے رہی ہے ۔ اتھارٹی کو 21دن میں اپروول ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد، ملتان اورراولپنڈی میں سی بی ڈی لائیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔