نئی سبزی منڈی میں سیوریج لائن میں ہولناک دھماکا،موٹر سائیکلیں اڑ کر دور جا گریں

نئی سبزی منڈی میں سیوریج لائن میں ہولناک دھماکا،موٹر سائیکلیں اڑ کر دور جا گریں
کیپشن: نئی سبزی منڈی میں سیوریج لائن میں ہولناک دھماکا،موٹر سائیکلیں اڑ کر دور جا گریں

ویب ڈیسک: سپرہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب سیوریج نالےمیں دھماکا ہوا جس سے موٹر سائیکل اڑ کر گاڑی پر جا گری، سیکیورٹی گارڈ بال بال بچ گیا۔

کراچی میں سپرہائی وے پر نیو سبزی منڈی کے قریب سیوریج کے نالے میں گیس جمع ہونے سے دھماکا ہوگیا۔ سیوریج نالے  میں دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ 

دھماکا سبزی منڈی میں واقع نجی بینک کے نیچے سے گزرنے والے نالے میں ہوا۔ دھماکا ہوتے ہی نالے پر بنا فرش اکھڑ گیا، موٹر سائیکل اڑ کر دور جاگری، بینک کے باہر تعینات سیکیورٹی گارڈ بال بال بچا، جبکہ موٹر سائیکل اڑ کر قریب کھڑی گاڑی کی چھت پر جاگری۔ 

فوٹیج میں دھماکا ہوتے ہی گردو غبار اٹھتا دیکھا جا سکتا ہے، دھماکے میں دو افراد معمولی زخمی ہوئے، پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو موقع پر طلب کیا جس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرلیے۔

Watch Live Public News