لاہور ( پبلک نیو ز) پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے اس امر کا اعادو کیا ہے کہ جہانگیز ترین کیخلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کی صورت میں وہ اپنے محسن کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔راجہ ریاض کا دعویٰ ہے کہ جہانگیر ترین کے ساتھ 22 صوبائی اور 8 ممبر قومی اسمبلی ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج لوگوں کی اظہارِ یکجہتی کے لیے تعداد دگنی ہوگئی ہے ٗحق پرست لوگوں کی تعداد بھڑتی جائے گی، جہانگیر ترین بے قصور ہے ٗ جہانگیر ترین کسی قسم کی کرپشن میں ملوث نہیں۔راجہ ریاض نے کہا کہ جو جہانگیر ترین کے خلاف سازش کررہے ہیں وہ عمران خان اوت تحریک انصاف کے خلاف سازش کررہے ہیں ٗخان صاحب یہ غصہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے ٗسب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ٗہم کوئی رعایت نہیں مانگ رہے ٗ جہانگیر ترین جو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جہانگیر ترین کے ساتھ رہیں گے۔ پی ٹی آئی کے رہنما نعمان لنگڑیال نے کہا کہ جب ہم مشکل میں تھے تو جہانگیر ترین نے ہماری مدد کی اور ہم کو تحریک انصاف میں شامل کیا ٗہم جہانگیر ترین کے ساتھ بھی چلیں گے اور تحریک انصاف کو بھی مضبوط کریں گے ٗمیں اپنے محسن جہانگیر ترین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ وہ ڈٹے ہوئے ہیں ٗتحریک انصاف کے دوستوں سے کہتا ہوں کہ جہانگیر ترین کا ساتھ دیں۔