نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار، 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا 100مریض جابحق،24 گھنٹوں میں ملک میں 5,139افراد میں کرونا کی تصدیق،ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 73,078ے، این سی او سی
صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر میں شکایات سیل اور کنٹرول روم قائم۔ حلقہ این اے 75ڈسکہ ضلع سیالکوٹ میں 10اپریل کو منعقد ہو رہے ہیں۔ کنٹرول روم شکایات حل کرنے کیلئے بنایا گیا۔ کنٹرول روم کا مقصد انتخابی عمل اور ضمنی انتخاب کی تیاریوں کے مختلف عوامل کو مانیٹر کرنا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ ڈسکہ ضمنی انتخاب کی خود نگرانی کا فیصلہ۔ چیف الیکشن کمشنر لاہور میں صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں دن گزاریں گے۔ چیف الیکشن کمشنر لاہور دفتر میں ڈسکہ ضمنی انتخاب کی نگرانی کریں گے
ضمنی انتخابات کے لیے تعینات پریذائڈنگ افسران کی موبائل لوکیشن کے ذریعے مانیٹرنگ ہو گی۔ الیکشن ایکٹ کے تحت پریذائڈنگ اور اسسٹنٹ پریذائڈنگ افسران کے پاس سمارٹ فون ہو گا،الیکشن کمیشن کی ہدایت۔ الیکشن کمیشن کی تمام پریذائڈنگ اور اسسٹنٹ پریذائڈنگ افسران کو موبائل پر لوکیشن آن رکھنے کی ہدایت
لاہور : پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں پولنگ جاری۔ پی ٹی آئی کےعلی اسجدملہی اور مسلم لیگ ن کی نوشین افتخارمیں کانٹے کا مقابلہ متوقع۔ حلقے میں پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا اور پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گا۔ حلقےمیں کل ووٹرزکی تعداد4 لاکھ 94 ہزارہے