این اے 75 ڈسکہ میں پولنگ سٹیشن ستراہ کی حدود میں اسلحہ کی نمائش کرنے پر 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے
این اے 75 ڈسکہ میں پابندی کے باوجود انتخابی حلقے کا دورہ کرنے پر مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ذیشان رفیق کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان نے کہا ہے کہ ڈسکہ این اے 75 کے تمام پولنگ اسٹیشنز میں ضمنی انتخاب کا شفاف انتخابی عمل پرامن طور پر جاری ہے ووٹرز بلا خوف و خطر اپنے انتخابی حلقوں کے پولنگ اسٹیشنز میں ووٹ ڈالنے آئیں
پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے اس امر کا اعادو کیا ہے کہ جہانگیز ترین کیخلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کی صورت میں وہ اپنے محسن کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔راجہ ریاض کا دعویٰ ہے کہ جہانگیر ترین کے ساتھ 22 صوبائی اور 8 ممبر قومی اسمبلی ہیں
اے 75 ڈسکہ میں پولنگ کے دوران اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد ہے ٗ پولنگ کا عمل مکمل ہونے تک حلقے میں ممبرقومی و صوبائی اسمبلی کے داخلے پر پابندی ہے پولنگ ایجنٹ پریزائیڈنگ افسر سے فارم 45 وصول کئے بغیر پولنگ اسٹیشن نہیں چھوڑ سکتے