اسلام آباد ( پبلک نیوز) مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ این اے پچھتر میں ووٹوں میں ڈاکہ پکڑا گیا ٗ اب نیا الیکشن ہورہا ہے ٗ جن لوگوں نے ریاستی مشین کو استعمال کرکے بیس پریزائڈنگ افسران کو اغواء کیا تھا اس کا پتہ چلایا جائے ٗ جو سرکاری اہلکار اس گھناؤنی کاروائی میں ملوث تھے ان کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی بقاء ڈیموکریسی، ڈیفینس اور ڈویلپمنٹ سے ہےٗ بھارت کے مقابلے میں اپنے دفاع اور ترقی کو مضبوط کرنا چاہیے ٗمسلم لیگ ن فوج کی دشمن نہیں ہے سیاست میں فوجی مداخلت کی دشمن ہے ٗ عمران خان جہانگیر ترین کو ویسا ہی انصاف دیں گے جیسا انھوں نے اپنے کزن ماجد خان کو دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ ہتھیار کارگر ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں مل کر استعفی دے دیں ٗجو بھی جماعت پی ڈی ایم سے راستہ الگ کرے گی وہ بھاری قیمت ادا کرے گی ٗ ہم حکومت میں آئے تو ایک کمیشن تشکیل دیں گے جو سرکاری ملازمین دھاندلی میں شامل رہے ان کو تحریک انصاف میں شامل کروائے گے۔ احسن اقبال نے کہا کہ مجھے یہی لگتا ہے یہ عثمان بزدار کی تبدیلی سے جڑا ہے ٗ جہانگیر ترین نے کوئی مدد نہیں مانگی یہ قیاس آرائی ہے ٗ قرضوں کا جال ہمارے اردگرد بنا جارہا ہے ٗ اگر کسی کے دل میں رتی برابر اس ملک کی محبت ہے ان کو سمجھ لینا چاہیے پاکستان کا حل آزاد منصفانہ الیکشن ہے ٗ لانگ مارچ جب پیپلز پارٹی نے استعفوں سے انکار کیا تو روکنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم برقرار ہے اور ایک پوٹینٹ فورس ہے ٗ ڈسکہ کے عوام شام کو آپ کو جواب دیں گے ٗ سب سے بڑا مافیا آپ کی نالائقی کا مافیا ہے ٗ دو کروڑ افراد خطہ غربت سے نیچے چلے گئے ہیں ٗ کبھی خلافت راشدہ کبھی ریاست مدینہ کے مبلغ بن جاتے ہیں ٗ آج ہماری قومی طاقت منتشر ہورہی ہے ٗ آنے والے خطرات کا سامنا فوج اکیلی نہیں کرسکے گی۔