70 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے خصوصی سنگل ڈوز ویکسین کا آغاز

70 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے خصوصی سنگل ڈوز ویکسین کا آغاز

لاہور (پبلک نیوز) 70 سال سے زائد عمر افراد کے لیے خصوصی سنگل ڈوز ویکسین کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ ایکسپو سنٹر میں 70 سال سے زائد عمر افراد کو سنگل ڈوز ویکسین لگائی جائے گی۔ سنگل ڈوز ویکسین کی مدد سے بزرگوں کو ایک بار ہی ویکسینیشن سینٹر آنا پڑے گا۔ معمر افراد کو کم سے کم زحمت اور زیادہ سے زیادہ سہولت دینا اولین ترجیح ہے۔

سارہ اسلم نے مزید کہا کہ صوبہ بھر میں سینٹرز کی تعداد بھی بڑھائی جا رہی ہے تاکہ شہری باسہولت قریب ترین سینٹر سے ویکسین لگواسکیں۔ 60 سال سے زائد عمر افراد سے گزارش ہے بروقت ویکسین لگوائیں۔ یاد رکھیں دستیاب ویکسین ہی بہترین ویکسین ہے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں، اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کے لیے بروقت ویکسین لگوائیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔