اسلام آباد پولیس کااپنےشہداء کےخاندانوں کیلئےبڑےکھانےکااہتمام

06:10 PM, 10 Apr, 2024

ویب ڈیسک:  اسلام آباد پولیس نے عید کے موقع پر اپنے شہداء کے خاندانوں کے لیے بڑے کھانے کا اہتمام کیا ہے، تمام شہداء کے خاندانوں کو پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر مدعو کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر حسن رضا سمیت تمام سینئر پولیس افسران نے شہداء کی فیملیز کے ساتھ عید منائی۔

اس حوالے سے ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہداء کی فیملیز کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، شہداء کی فیملیز نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے 62 افسران و جوانوں نے فرض کی راہ میں جانیں نچھاور کیں، تقریب میں شہداء کے بچوں کو تحائف تقسیم کیے گئے، انہی شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہم چین کی نیند سوتے ہیں۔ 

مزیدخبریں