'قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف تنقید برداشت نہیں کی جاسکتی'

'قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف تنقید برداشت نہیں کی جاسکتی'
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف تنقید برداشت نہیں کی جاسکتی ، ریاستی قومی اداروں کی مضبوطی ناگزیر ہے۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گرفتاری کے بعد پیدا صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف تنقید برداشت نہیں کی جاسکتی،ریاستی قومی اداروں کی مضبوطی ناگزیر ہے۔ عمران خان کا نظریہ اداروں کو اپنے سیاسی مقاصد کےلیے استعمال کرنا ہے۔ سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، قومی دفاعی اداروں کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا قابل مذمت ہے۔ ریاستی اداروں کو کمزور کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔