لاہور: وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کہتے ہیں تحریک انصاف کی قیادت کو شہبازگل کے بیان سے الگ ہونا چاہیے،اس بیان سے فائدہ نہیں نقصان ہوا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب پرویز الہیٰ نے بیان میں کہا کہ میں نے شہبازگل کو ڈانٹا کہ یہ بڑی بری بات ہے، عمران خان کا بیان ہے کہ جو فوج کے خلاف ہو وہ پاکستانی نہیں ہوسکتا اس لیے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی قیادت کو بالکل شہبازگل کے بیان سے الگ ہونا چاہیے۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ میں نے شہبازگل کے بیان کے خلاف بیان دیا ہے، میں نے کہا کہ آپ کون ہوتے ہیں ہماری پالیسی کو کہنے اور کرنے والے، شہبازگل کے بیان سے فائدہ نہیں نقصان ہوا ہے کیونکہ یہ ہمارے ادارے ہیں، افواج پاکستان کے خلاف بیان دیا کوئی عقل ہے تم میں؟.