پی آئی اے کے نقصانات کی وجہ، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں اہم انکشافات

پی آئی اے کے نقصانات کی وجہ، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں اہم انکشافات
کیپشن: پی آئی اے کے نقصانات کی وجہ، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں اہم انکشافات

ویب ڈیسک: پی آئی اے کو بھاری نقصانات کی وجہ کیا ہے؟ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنےآگئے۔ 

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پی آئی اے کو طیاروں کی مرمت و بحالی کےلئے طویل عرصہ تک گراؤنڈ کرنے سے 21 ارب 81 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا۔ 

آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہوائی جہازوں کی معمول کی مرمت و بحالی میں 44 سے 239 دن کا وقت لیاگیا جس سے نقصان ہوا۔ انتظامیہ کی غفلت سے تاخیر ہوئی۔ جس سے 21 ارب 81 کروڑ 50 لاکھ کا آپریشنل اور مالی نقصان ہوا۔ 

آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کو ستمبر 2023 میں معاملے سے آگاہ کیا گیا۔ 

دوسری جانب انتظامیہ نے مؤقف اپنایا ہے کہ مالی رکاوٹوں اور ادائیگیوں کے مسائل کی وجہ سے بروقت مرمت و دیکھ بھال متاثر ہوئی۔ 

آڈیٹر جنرل نے طیاروں کی طویل گراؤنڈنگ کے دیگر متعلقہ مالی مسائل سے متعلق دستاویزی ثبوت فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔  

آڈیٹر جنرل نے رپورٹ میں کہا ہے کہ اس سے قبل بھی 38 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد کی بےضابطگیوں کو اٹھایا گیا تھا۔ دوبارہ اس معاملے پر بےضابطگیاں ہونا تشویش کا باعث ہے۔ 

Watch Live Public News