انٹر کے دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

انٹر کے دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان
لاہور ( پبلک نیوز) فیڈرل بورڈ کی جانب سے انٹر کے دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ چئیرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق سال میں دو بار امتحانات لینے کا فیصلہ کیا۔ کورونا کے دوران بچوں کی تیاری نہ ہونے کی وجہ سے سپیشل امتحان لینے کا فیصلہ ہوا۔ سپیشل امتحان میں بھی سالانہ امتحان کی طرز پر الیکٹو مضامین کے امتحان ہوئے۔ 10 نومبر سے امتحانات کا آغاز اور 23 کو احتتام ہوا۔ یہ پہلی دفعہ ہوا کہ ہم نے ریکارڈ دورانیہ میں امتحان کے نتائج پیش کیے۔ ڈیجیٹل اٹینڈنس مانیٹرنگ سسٹم، آن سکرین مارکنگ اور پیپر سیٹرز کے لیے ٹریننگ کا آغاز کیا۔ 2023 تک ہم کمپیوٹر بیسڈ امتحان کی کوشش ہوگی۔ 15 ممالک میں فیڈرل بورڈ آپریٹ کرتا ہے وہاں پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز ہوسکتا ہے۔ مجموعی طور پر 35 ہزار سے زائد بچے پیپر دینے آئے۔ 50 فیصد سے زائد سٹوڈنٹس فرسٹ ڈویژن میں پاس ہوئے۔ امپروومنٹ کرنے والے 19147 سٹوڈنٹس فرسٹ ائیر اور 7656 سیکنڈ ائیر امتحانات میں حاضر ہوئے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔