ایم ڈی کیٹ امتحان کی تاریخ کا اعلان

mdcat announced
کیپشن: mdcat announced
سورس: google

ویب ڈیسک : پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ( پی ایم ڈی سی ) نے رواں سال کے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ ( ایم ڈی کیٹ) کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

پی ایم ڈی سی کے ترجمان نے بتایا کہ ملک بھر میں رواں سال ا یم ڈ ی کیٹ ٹیسٹ 22 ستمبر کو ہو گا۔ترجمان نے بتایا کہ رواں سال1 لاکھ 67 ہزار 77 امیدوار   ٹیسٹ دیں گے، جس کی ذمے داری ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو دی گئی ہے۔

پی ایم ڈی سی کے ترجمان نے بتایا کہ کراچی میں   ٹیسٹ این ای ڈی اور ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں لیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق سندھ بھر سے 38 ہزار امیدوار ا یم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں حصّہ لیں گے جن میں 13 ہزار کراچی کے امیدوار بھی شامل ہیں۔

Watch Live Public News