بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون کیخلاف مقدمہ درج

بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون کیخلاف مقدمہ درج

نئی دہلی: رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی فلم '83' ریلیز سے قبل ہی مشکلات کا شکار ہے۔ متحدہ عرب امارات کی ایک فنانسر کمپنی نے ممبئی کی میٹروپولیٹن کورٹ میں فلم '83' کے فلمسازوں کے خلاف سازش اور دھوکہ دہی کا مقدمہ دائر کیا ہے جس میں دیپیکا پڈوکون کا نام بھی شامل ہے۔ فلم کے پروڈیوسرز کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 405، 406، 415، 418، 420 اور 120 بی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے علاوہ ساجد ناڈیاڈوالا، کبیر خان، فینٹم فلمز اور دیگر چار کے نام شکایت میں شامل ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ دیپیکا اس فلم کے پروڈیوسروں میں سے ایک ہیں۔ ایف زیڈ ای نے شکایت میں کہا کہ اس فلم میں سرمایہ کاری کے حوالے سےکمپنی وبری میڈیا سے بات ہوئی تھی۔ اس گفتگو کے دوران وبری میڈیا نے وعدہ کیا تھا کہ انہیں اچھا منافع ملے گا۔ اس کے بدلے میں انہوں نے 16 کروڑ کی سرمایہ کاری کی تھی لیکن میکرز نے فلم کے حقوق دینے میں دھوکہ دیا۔ ایف زیڈ ای کا خیال ہے کہ ان کی طرف سے لگائے گئے پیسے فلم '83' کی تشہیر میں خرچ کیے گئے اور اس کے لیے ان کی رضامندی نہیں لی گئی۔

زیڈ ای کی جانب سے وکیل رضوان صدیقی نے کہا یہ سچ ہے کہ فلم '83' کے خلاف میرے موکل اور پروڈیوسرز کو دھوکہ دینے کی شکایت درج کروائی۔ میرے مؤکل کے پاس قانونی کارروائی کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔ پروڈیوسرز کے سامنے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے میرے مؤکل کی بات سننے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔ اب اس معاملے پر عدالت فیصلہ کرے گی۔

گواضح رہے کہ رنویر سنگھ نے فلم '83' میں سابق کرکٹر کپل دیو کا کردار ادا کیا ہے۔ ساتھ ہی دپیکا پڈوکون نے ان کی بیوی کا کردار ادا کیا ہے۔ اس فلم میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ جیتنے کی کہانی دکھائی جائے گی جو سال 1983 میں ہوا تھا. اس کی ہدایات کبیر خان نے دی ہیں اور یہ فلم 24 دسمبر 2021 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔