پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،10 دسمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،10 دسمبر 2021
کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، شہر کی ٹرانسپورٹ پر کسی نے کبھی بھی توجہ نہیں دی، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کوئی ماڈرن سٹی، ماڈرن ٹرانسپورٹ کے بغیر نہیں چل سکتا، اگست 2023 تک کےفور کا منصوبہ مکمل ہوجائے گا، کراچی جب خوشحال ہوتا ہے تو پاکستان خوش حال ہوتا ہے، اگست یا ستمبر2023 تک کینجھر جھیل سے پانی کراچی پہنچایا جائے گا حکومت نے ہیلتھ کارڈ کا وہ کام کیا جو ترقی یافتہ ملکوں میں بھی نہیں، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں سندھ کو بھی ہیلتھ انشورنس میں شامل ہونا چاہیے، صوبائی حکومت کے لیے ضروری ہے کہ بنڈل آئی لینڈ پر کام کرے، انہوں نے لینڈ پر این او سی دے کر واپس لے لیا، بنڈل آئی لینڈ کے ماڈل شہر بننے سے سندھ کو ہی فائدہ ہوگا، کوآرڈینیشن کرکے چلیں تو یہ ہمارے ملک کا فائدہ ہے وزیراعظم نے گرین لائن بس سروس کا افتتاح کردیا،35 ارب کی لاگت سے تیار ہونے والےمنصوبے کا پہلافیز17 کلومیٹرطویل ہے،شہریوں کیلئے22 اسٹیشنز پرمشتمل منصوبےکاباقاعدہ آغاز 25 دسمبرسےہوگا،یومیہ ایک لاکھ 35 ہزار شہری سفرکرسکیں گے، ٹیسٹ رن15 دن جاری رہےگا،گرین لائن کاکرایہ 15 سے 55 روپے تک ہوگا کراچی میں گرین لائن بس نوازشریف کامنصوبہ تھا، نواز شریف کےباعث ہی عمران خان ابھی تک منصوبوں پر تختیاں لگارہےہیں، مریم اورنگزیب نے کہا موجودہ حکومت نے پورے ملک میں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے 90 روزمیں کرپشن کاخاتمہ کرنےوالوں کااصل چہرہ دکھایا، احسن اقبال اور پرامن کارکنان پرلاٹھیاں برسانےکی مذمت کرتی ہوں ن لیگ28ماہ میں گرین لائن بس منصوبےکاانفرا اسٹرکچر ہی نہیں بناسکی، وفاقی وزیراسدعمر کہتے ہیں بلاول معصوم بچہ ہے اس کی بات کو سیریس نہیں لینا چاہیے، سندھ کے عوام کو اربوں روپے کی ویکسین خرید کر دی، اگلے 3ماہ میں سکھر حیدرآباد موٹروے کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا، ایک صاحب دو انگلیاں دکھاکر کراچی کے لیے قربانیاں ظاہر کررہے تھے

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔