نواز شریف سےملاقات ملتوی، زرداری کا پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کا فیصلہ

نواز شریف سےملاقات ملتوی، زرداری کا پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کا فیصلہ
کیپشن: نواز شریف سےملاقات ملتوی، زرداری کا پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کا فیصلہ

ویب ڈیسک:  عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کا معاملہ، آصف زرداری اور نوازشریف کی جاتی امرا میں ہونیوالی ملاقات ملتوی ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پہلے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کرکے پھر قدم آگے بڑھایا جائے گا، آصف زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو ملاقات کیلئے طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی آج جاتی امرا میں ملاقات طے تھی۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ رات نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی جانب سے ثالثی کا کردار ادا کرنے پر ان کی رہائش گاہ پر شہباز شریف اور آصف علی زرداری کی ملاقات ہوئی، ملاقات سے قبل دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے الیکشن کمپین میں تنقید پر گلے شکوے کئے۔

Watch Live Public News