گرین لائن بس منصوبہ مکمل آپریشنل ہوگیا

گرین لائن بس منصوبہ مکمل آپریشنل ہوگیا
کراچی ( پبلک نیوز) گرین لائن بس منصوبہ مکمل آپریشنل ہوگیا۔ 21 کلومیٹر طویل ٹریک پر 80 بسیں دوڑیں گی۔ کراچی والوں کا طویل انتظار ختم ہوگیا۔ گرین لائن بس منصوبہ مکمل آپریشنل ہوگیا۔ پہلے مرحلے میں سرجانی ٹاون تا نمائش 21 کلومیٹر روٹ پر بسیں چلائی گئیں۔ ٹکٹ 15 سے 55 روپے تک ہے۔ ریچارج ایبل کارڈز بھی دستیاب ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسکیلیٹرز کی بیرون ملک سے درآمد میں تاخیر کے سبب مشینری کی تنصیب کا کام مکمل نہ ہوا جسے جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ پچیس دسمبر سے اب تک کل بیس بسیں آزمائشی بنیادوں پر چارگھنٹے کے لیے چلائی جارہی تھیں۔ سندھ اسنفراسٹرکچر کمپنی کے مطابق بس آپریشنز صبح سات سے رات دس بجے تک جاری رہیں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔