عمران خان نے کہا اس سے میرے اس یقین پر مہرِ تصدیق ثبت ہوتی ہے کہ مجھ پر قاتلانہ حملے کے پیچھے طاقتور حلقے ہی کارفرما تھے۔ واضح رہے کہ 3 نومبر کو گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ عمران خان اور فیصل جاوید سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میرے خلاف قتل کی سازش کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے اراکین پر جے آئی ٹی کے نتائج سے فاصلہ اختیار کرنے کیلئےدباؤ ڈالا جارہا ہے۔ اس سے میرے اس یقین پر مہرِ تصدیق ثبت ہوتی ہےکہ مجھ پر قاتلانہ حملے کے پیچھےطاقتور حلقے ہی کارفرما تھے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 10, 2023
لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق جے آئی ٹی پر دباو ڈالا جا رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق میرے خلاف قتل کی سازش کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے اراکین پر دباو ڈالا جا رہا ہے، یہ دباؤ جے آئی ٹی کے نتائج سے فاصلہ اختیار کرنے کے لئے ہے۔